باجوڑ (یواین پی) باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر رات گئے راکٹ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔ خوش قسمتی سے اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اخونزادہ چٹان کے گھر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیالوں کو کوڑوں، گولی، بموں، میزائلوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ، اخونزادہ چٹان فاٹا کے عوم کیلئے لڑتے رہیں گے۔