زرداری اور عمران خان دونوں مہرے ہیں کبھی مہروں نے بھی کوئی کام کیا ہے نواز شریف

Published on March 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

سانگلہ ہل (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،یہ روایتی سیاست دان ہیں جو عوام کودھوکہ دے رہے ہیں۔سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا اسے یہاں لاکر پوچھو کہ اس نے یہ کام کیا ہے یانہیں؟ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور عمران خان دونوں بھائی،بھائی ہیں یہ مہرے ہیں کبھی مہروں نے بھی کوئی کام کیا ہے؟عمران خان نیاپاکستان بناتے ہو ئے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے۔نواز شریف کہتے ہیں کہ ہم نے کام کرکے دکھایا ،سی پیک بنایا،موٹر وے بنائی ،کیا کسی اور نے یہ کام کئے ؟سانگلہ ہل میں سوئی گیس آگئی ہے اگلے انتخابات کے بعدموٹر وے بھی گزرے گی۔انہوں نے کہاکہ میرے خلا ف کوئی کرپشن کا کوئی کیس نہیں میرے خلاف صرف ایک کیس ہے کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخوا ہ نہیں لی ۔نواز شریف کہتے ہیں کہ پوچھنے آیاتھا کہ نوازشریف کواس بات پرنکالا بیٹے سے تنخوا ہ نہیں لی،آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے؟کیا دنیا میں کہیں ایسا ہوا ہے ؟ اگر ایسا نہیں تو کیا میرا ساتھ دوگے،میں چلوں گا آپ کے ساتھ ، آپ میرے ساتھ چلو گے ؟ایک دوسرے کو چور کہنے والوں نے نوازشریف کے خوف سے ہاتھ ملا لیا۔انہوں نے کہا کہ سانگلہ ہل والوں کو سلام ہے کہ نوازشریف کے بیانیے کو تسلیم کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes