کوئٹہ (یواین پی) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران پانچ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ چھ نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں اوچ ،کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی ،پشین اورسبی میں کارروائیاں کی گئیں ، دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف قسم کے ہتھیار،مواصلاتی آلات اوردھماکاخیز موادبرآمد ہوا ہے ۔