میاں چنوں، عید میلاد النبی ﷺنہائت مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ نہائت احترام سے منایا گیا

Published on January 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

\"1\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے) ملک بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی عید میلاد النبی ﷺنہائت مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ نہائت احترام سے منایا گیا۔اس موقعہ پر گھروں، سرکاری، نیم سرکاری و پرائیویٹ دفاتر ،گلیوں ، بازاروں اور مساجد و امام بارگاہوں کو رنگ برنگے قمقموں ،جھنڈیوں اور ربنوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔مختلف مقامات پر مسجد نبوی و خانہ کعبہ کی شبیہات بھی آویزاں کی گئیں ۔درجنوں مقامات سے ٹریکٹر ٹرالیوں،کاروں،موٹرسائیکلوں،رکشوں،اور پیدل جلوس و ریلیاں برآمد کی گئیں جن میں ہزاروں فرزندان اسلام نے درود و سلام پڑھتے ہوئے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی عید میلاد النبی ﷺنہائت مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ نہائت احترام سے منایا گیا۔اس موقعہ پر گھروں،سرکاری،نیم سرکاری و پرائیویٹ دفاتر ،گلیوں ،بازاروں اور مساجد و امام بارگاہوں کو رنگ برنگے قمقموں ،جھنڈیوں اور ربنوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔مختلف مقامات پر مسجد نبوی و خانہ کعبہ کی شبیہات بھی آویزاں کی گئیں ۔درجنوں مقامات سے ٹریکٹر ٹرالیوں،کاروں،موٹرسائیکلوں،رکشوں،اور پیدل جلوس و ریلیاں برآمد کی گئیں جن میں ہزاروں فرزندان اسلام نے درود و سلام پڑھتے ہوئے شرکت کی ۔ مرکزی جلوس بھی نکالا گیا نشتر روڈ سے شروع ہوا تو درود و سلام سے فضاء گونج اٹھی جلوس ،مغل بازار ،مین بازار ،جی ٹی روڈ،تلمبہ روڈ ،ٹی چوک،علامہ اقبال روڈ،مغل بازار،چک نمبر130پندرہ ایل ،فیصل ٹاؤن ،حسنین آباد،تھانہ بازارسے ہوتا ہوا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں میں اختتام پذیرہوا،مزکری جلو س میں گردو نواح کے دیہات سے آنیوالے جلو س بھی شامل ہوتے رہے اس جلوس میں بھی ہزاروں بوڑھے ،نوجوان اور بچے ٹریکٹر ٹرالیوں ،رکشوں،موٹر سائیکلوں اور کاروں پر سوا رتھے۔جلوس کے دوران دال روٹی، شربت،مٹھائیاں،چاول، کیک،بسکٹ،ٹافیاں ،جوسز اور دودھ کی نیازتقسیم ہوتی رہی اور جگہ جگہ جلوس پر پھولوں کی پتیوں کی بارش ہوتی رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题