اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کر لیا

Published on March 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اوورسیزپاکستانیوں کے شناختی کارڈاجراکی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے احسن اقبال اورسیکرٹری داخلہ کو سپریم کورٹ طلب کر لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کس بنیادپرفیس سے متعلق سمری واپس بھیجی؟،شناختی کارڈفیس میں ردوبدل کی سمری واپس بھجوانے کی وجہ کیاہے؟،عدالت نے وزیرداخلہ اورسیکرٹری داخلہ کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题