غیر معیاری اور غیر قا نو نی گیس سلنڈ ر رکھنے والی گاڑیوں کے ڈرائیو روں کے خلاف مقدمات کا اندراج

Published on March 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول پو سٹ رتہ ٹبہ سب انسپکٹر افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ ماہ رواں کے پہلے پندرہ دنوں میں ریش ڈرائیو نگ کر نے والے ڈرائیوروں ،غیر معیاری اور غیر قا نو نی گیس سلنڈ ر رکھنے والی گاڑیوں کے ڈرائیو روں ،منشیات ،ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کا روائی کر تے ہوئے 4مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 2مجر مان اشتہاری گر فتارہوئے 100سے زائد بغیر رجسٹریشن مو ٹر سا ئیکل قبضہ پو لیس میں لئے گئے عوام الناس میں ٹریفک قو انین اور روڈ سیفٹی کے اصو لوں سے آگا ہی پید ا کر نے کے لئے بیٹ ایر یا میں مختلف اڈوں ، ٹیکسی اسٹیڈز ،پٹرول پمپس، ہسپتا لوں ، سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں لیکچر ز دیئے گئے ۔ٹر یفک قوانین پر عمل کر نا مذ ہب قو م شیوہ ہے ٹریفک قو انین پر عمل کر کے روڈ حادثات میں خا طر خواہ کمی لا ئی جاسکتی ہے اور قیمتی جانی و ما لی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ لہذا ٹر یفک قوانین پر عمل کر نا ہر شہر ی پر قا نو نی و اخلاقی فر ض ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme