صفدر آباد(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف آج بروز منگل فاروق آباد پہنچیں گے جہاں وہ ماڈل بازار کا افتتاح کریں گے ۔انکے ہمراہ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ محمد افضل کھوکھر بھی ہوں گے۔اس موقع پر حلقہ کے رکن قومی اسمبلی سردارمحمدعرفان ڈوگر اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری سجاد حیدر گجرسمیت دیگر ارکان اسمبلی میاں جاوید لطیف،عارف خان سندھیلہ،خالد فیضان ورک او رد یگر مسلم لیگی رہنما انکااستقبال کریں گے۔