لاہور (یواین پی )معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور کارکن انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ معروف صحافی و کالم نگار مہر تارڑ نے تو پی ٹی آئی سے جدا ہونے کا ہی اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مہر تارڑ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بطور سپورٹر اور ووٹر پی ٹی آئی سے جدا ہوں ر ہی ہوں ، پی ٹی آئی کیلئے یہ مذاق کی لڑائی تھی جو کہ میں کارکن نہ ہونے کے باوجود گزشتہ چھ سال سے لڑرہی تھی ۔