بحرین چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں پاکستانی تاجروں کا اعتماد ناقابل فراموش ہے ڈاکٹر عبدالوھیب

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

ایبٹ آباد ( سید کمال حسین شاہ) بحرین چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی نے مجھ پر جس اعتماد میں کا اظہار کیا ہے یہ ناقابل فراموش ہے ہمارے پینل میں سب پڑھے لکھے اور فعال افراد منتخب ہوئے ہیں پینل کے چیئرمین شیخ سمیر عبداللہ ناس انتہائی باصلاحیت شخصیت ہیں انشاءاللہ بحرین اور پاکستان کی تجارت کے فروغ کے لیے بھر پور کوشش کریں گے تجارت سے پاکستان اور بحرین کے تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے ان خیالات کا اظہار نو منتڈخب ممبر چیمبر آف کامرس بحرین پروفیسر ڈاکٹر عبدالوھیب نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے اپنی کامیابی پاکستانی تاجروں کے نام کیا اور کہا کہ عزیز عثمان کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی بہت جلدی ایک خوشخبری سنے گی ڈاکٹر عبدالوھیب نے کہا کہ ہم بہت جلدی پاکستان کا دورہ کرکے دونوں ممالک کے تجارتی معاملات کو مزید فروغ دینگے اور اگر پاکستان سے بزنس مین بحرین میں کسی بھی قسم کی انوسٹمنٹ کریں گے تو ان کی ہر ممکن ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy