فوزیہ قصوری عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری انتہائی مایوس

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

لاہور (یواین پی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر نظریاتی کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، انہی کارکنوں میں ایک بڑا نام فوزیہ قصوری کا بھی ہے جنہوں نے عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر آئی تو فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ’ ہماری میرٹ اور انصاف کیلئے 2 دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کا ہمیں یہ نتیجہ ملا ہے، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں‘۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题