قومی ادارے ایک دوسرے کے آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت نہ کریں،رضا ربانی

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments


کراچی(یوا ین پی ) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو چاہیے کہ وہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، اور ایک دوسرے کے آئینی دائرہ اختیار میں مداخلت نہ کریں۔بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کے عوام کے لیے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو فروخت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کون ہوتا ہے جس کے کہنے پر قومی اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے یا کسی بھی ادارے کی نجکاری کی گئی تو پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔پی پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کو ملازمین کے حوالے کیا جائے۔میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومتی بیانات آپس میں نہیں ملتے، ملک میں ٹریڈ یونین پر پابندی لگا کر سرمایہ دار کو مضبوط کیا گیا۔جہاں تک 18ویں ترمیم کا تعلق ہے تو وزارتِ نجکاری کے اختیارات وفاقی حکومت کے کاروباری قوانین سے زائد اختیارات ہیں، تاہم حکومتوں کو چاہیے تھا کہ ان قوانین میں ترمیم کرتیں۔بیرونِ ملک قرضوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خبریں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ کچھ دوست ممالک کے ساتھ معاہدے کیے جارہے ہیں جس کے مطابق ان کے فنڈز کو پاکستان کے ذرمبادلہ میں ظاہر کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy