فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اردو زبان بھی متعارف کرا دی

Published on January 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 820)      No Comments

\"123\"

سماجی رابطے کی عالمی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اردو زبان بھی متعارف کرا دی۔ فروری 2004 کو شروع ہونے والی فیس بک کے اس وقت دنیا بھر میں نوے کروڑ دس لاکھ استعمال کرنے والے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب ساٹ کو ایک کروڑ سے زائد پاکستانی استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف کمپیوٹر پر بلکہ موبائل فونز پر بھی فیس بک سے محظوظ ہوتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اردو زبان میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی ہے اس سے پہلے فیس بک دنیا کی اکیاسی زبانوں میں اپنی سروس فراہم کر رہا ہے جس میں اب اردو بھی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ صارفین کو فیس بک پر اردو زبان کا انتخاب کرنے کیلئے اکاؤنٹ سیٹنگ میں جانا ہو گا۔ بس ایک کلک کرتے ہی فیس بک انگلش سے اردو کا روپ دھار لے گی جسے دیکھ کر اردو جاننے والے شائقین کو خوشگوار حیرت کا احساس ہو گا۔ صارفین اردو سے واپس انگلش میں جانے کیلئے عمومی کھاتہ ترتیبات کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题