عمران خان کی مدبرانہ سوچ کے سبب پسماندہ خطے کاچیئرمین سینٹ منتخب ہونا خوش آئند ہے خالد چوہان

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

بورے والا(یواین پی)لیگی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں لٹیروں اور فصلی بٹیروں کا قلع قمع ہونے کا وقت آگیا ہے قائد عمران خان کی مدبرانہ سوچ کے سبب پسماندہ خطے کاچیئرمین سینٹ منتخب ہوا اپنے دور اقتدار میں سینٹ کی سیٹ سے ہاتھ دھونا لیگی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار خالد محمود چوہان ۔ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کی جنرل باڈی کے ماہانہ اجلاس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاقائد پاکستان تحریک انصاف نے عوام کیلئے کرپشن کے خلاف جہاد کیا ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں تمام کارکنان اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچائیں ملک کی باشعور عوام آئندہ الیکشن میں کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردے گی پاکستان تحریک انصاف کا پرچم گھر گھر لہرائے گا کارکنان پوری دلچسپی اور خلوص نیت سے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیںاس موقع پرضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف منور سلطانہ مشی،ضلعی جنرل سیکرٹری رانا شعیب اصغر،صدر یوتھ ونگ ملک محمد علی لنگڑیال،شیخ عبدالرؤف،شیخ مون،صائمہ نورین و دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题