کراچی (یو این پی)سری لنکا کے صدر تین روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گے وہ ایک گھنٹہ کےلئے کراچی ایئرپورٹ پر بھی قیام کریں گے۔
سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سیناتین روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ سری لنکا کے صدر پہلے کراچی پہنچیں گے جہاں گورنر سندھ محمد زبیر، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس ان کا استقبال کریں گے۔ کراچی میں ایک گھنٹے قیام کے بعد وہ اسلام آباد کے لیئے روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج جمعرات کو تین روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ یوم پاکستان کے موقع ہونے والی سرکاری تقریبات میں سرکاری مہمان کے طور سے شرکت کرینگے۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکن صدر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کرینگے۔ اس دوران اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امکان ہے کہ ان کے قیام کے دوران کچھ معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں ۔