ہمارامقصد مختلف ٹولیوں میں بکھری انصاری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے :باؤ اصغرعلی
لاہور(یواین پی )گزشتہ روز انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے صوبائی آفس لاہور میں نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مرکزی عہدیداران کی طرف سے باؤ اصغرعلی انصاری کو مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرپاکستان،چاند انصاری کو یوتھ ونگ پنجاب کا صدر،احسان الہی قمر انصاری کو نائب صدر لاہور ڈویژن اور مدثر ناز انصاری کو آرگنائزر ضلع شیخوپورہ کے نوٹیفیکیشن دیئے گئے۔مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ریاض انصاری نے عہدیداران سے حلف لیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری زاہد صدیقی،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مصطفی انصاری بھی اس تقریب میں شامل تھے۔اس موقع پر باؤ اصغرعلی انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد مختلف ٹولیوں میں بکھری انصاری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ،اور ہم انشا اللہ بہت جلد انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے مشن کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔