کوئٹہ(یواین پی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کچ موڑ پر سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی جیسے ہی کچ موڑ پر واقع چیک پوسٹ سے باہر نکلی تو ایک خودکش حملہ آور نے 2، 3 فائر کئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا اور حملہ آور کے جسم سے بندھی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو بھی سیل کردیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔