کوئٹہ (یواین پی) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ہم خیال گروپ نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا ہم خیالوں نے فیصلہ کر لیا ہے جسکا اعلان ایک دو روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کرینگے، منشور بھی تیار کر لیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نئی پارٹی پروگریسیو ہو گی اور بلوچستان کی روائتی جماعتوں سے مختلف ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نئی پارٹی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو ، سرفراز بگٹی، سید ہاشمی، جعفر مندوخیل، منظور کاکڑ، عاصم کرد گیلو، جان محمد جمالی، طاہر محمود، آغا رضا وغیرہ شامل ہونگے۔