انصاری ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام25 مارچ کو فیروز وٹواں میں انصاری کنونشن منعقد

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

لاہور(یواین پی)انصاری ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام25 مارچ بروز اتوارفیروزوٹواں شیخوپورہ میں انصاری کنونشن منعقد کیا جائے گا۔جو پورے ملک میں ایک ہمہ گیر جدوجہد کا آغاز کرنے ،اپنی مٹی ہوئی قدروں کو بحال کرنے بلکہ سیاسی،سماجی اور فلاحی سطح پر بھی انصاری برادری کو زوال سے نکال کر غلبہ و وقار مہیا کر نے کے لئے منتشر اور متفرق سوچ کے حامل افراد کو ملکی سطح پر ایک موثر وحدت عطا کر کے انصاری برادری کو ایک عظیم اور با وقار طاقت کے روپ میں پیش کرنے کیلئے ممدومعاون ہو گا۔ جس میں لاہور،قصور،گجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ سے مشتاق انصاری،حاجی اسلم انصاری ،زاہد غفور انصاری ایڈووکیٹ،،باؤ اصغر علی انصاری،قاری نصرالحق انصاری،منیر جاوید انصاری،ساجد انصاری،بلال انصاری اور شاہد انصاری کی قیادت میں وفود شامل ہوں گے۔چاند انصاری اورمدثر ناز انصاری اپنے ساتھیوں سمیت مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes