کراچی (یو این پی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان سپر لیگ تھری کا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا فائنل میچ دیکھنے کے لئے کراچی جائیں گے ،اس حوالے سے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آج کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختون خواکے وزرااعلی بھی میچ دیکھنے آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی آج شام7بجے خصوصی فلائیٹ سے کراچی جائیں گے جبکہ گورنر خیبر پختون خوا بھی گورنر بھی میچ دیکھنے جائیں گے۔
دوسری جانب نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وفاقی وزر ا اور ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور وہ میچ کے بعد کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔