ماروی میمن کے پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات ،مشکوک ٹویٹس نے بھانڈہ پھوڑ دیا

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی باتیں لکھی ہیں جنہیں حکمراں مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ ماروی میمن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے غلطی اور گناہ کسی اورکا اور سزاکسی اور کو، واہ لیڈرشپ واہ۔انہوں نے محض اسی بات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اور ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہمیشہ جرم کے معاونت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور وہ بھی ہوتے ہیں جو جرم کرنے پر اکساتے ہیں۔ان کا حساب پہلے ہو گا۔انہیں پہلے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔انہی ٹوئٹس کے تسلسل میں آگے چل کر ماروی میمن لکھتی ہیں۔اس دلسوز موضوع پر آخری بات یہ ہے کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے۔کوئی بھی انسان خود کو بے وقوف بنتا ہوا دیکھ سکتا ہے نہ اپنی بے عزتی برداشت کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog