آب زم زم کنوئیں کی تعمیر کاکام مکمل،مطاف پرسوں سے کھول دیاجائے گا

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

مکہ (یواین پی)مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے گرد مطاف منگل سے کھول دیا جائے گا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق مطاف یعنی خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لئے استعمال ہونے والا حصہ 27 مارچ 2018 بروز( منگل )سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔مکہ کی مالیاتی وزارت اور2 مقدس مساجد کے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جو اب تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد 27 مارچ 2018 کو ختم کر دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy