لاہور میں اربوں کے منصوبے، جنوبی پنجاب میں پینے کا پانی تک نہیں، قریشی

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

ملتان (یوا ین پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کے ایک منصوبے پر تین سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں عوام کیلئے پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ چولستان میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں۔اڈا بند بوسن میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی پر مشتمل جنوبی پنجاب آج بھی تعیلم، صحت، پینے کے صاف پانی جیسی سہولت سے محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ایک الگ صوبے کی ضرورت ہے جس سے وفاق مضبوط ہوگا۔ اسلام آباد اور لاہور کے پاس طاقت ہے اور دونوں ہمیں ہمارے حقوق دینے کو تیار نہیں کیونکہ جب تک کرپٹ نظام حاوی ہے عوام کی حالت نہیں بدل سکتی۔

انہوں نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی ۔ اس پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو کمیشن میں جائے۔ دانیال عزیزکی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی غیر آئینی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog