پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی مل سکتی ہے، جائلز کلارک

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

کراچی (یوا ین پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی ٹیموں کے دورے کامیاب رہے تو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی مل سکتی ہے۔ کراچی میں پی ایس فائنل کے موقع پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔ اس موقع پر آئی سی سی پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ اور چیئرمین ای سی بی جائلز کلارک نے خصوصی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے کی خوشی ہے نجم سیٹھی اور پی سی بی کو کرکٹ کی بحالی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آئی سی سی پاکستان ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ غیر ملکی ٹیموں کے دورے کامیاب رہے تو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی مل سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes