کراچی (یوا ین پی) عالمی مارکیٹ میں ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ ملک میں پٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کرسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوگی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔