پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

Published on March 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

کراچی(یو این پی) کراچی والے تیارہوجائیں، جس نے پی ایس ایل کے فائنل میں غیرملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں نہیں دیکھا، ان کے لیے ایک اور موقع آگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ہر شہری کے پاس تین چانسز ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کراچی آرہی ہے۔  یکم اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔ کورئیرز انتظامیہ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو، ایک ہزار، دو ہزار اور پانچ ہزار روپے ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پی ایس ایل کے مہنگے ٹکٹس کے بعد اب پی سی بی نے ٹکٹس کی قیمت کم کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme