بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین امجد) بجلی کی لوڈشیڈنگ سٹی اور مضافات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا :-گزشتہ 10 روز سے سٹی میں 6 سے 8 گھنٹے اور مضافات میں 10 سے 12 گھنٹے تک غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری :- ہر ماہ کے آخری ایام میں لائن لاسسز پورے کرنے کے لئے خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے : شہریوں کا موقف :- بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اگر فوری بند نا کی گئی تو لاہور روڈ بلاک کر کے احتجاج کریں گے : تاجروں اور شہریوں کا موقف :- وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پانی و بجلی فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرائیں : شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ :-