وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا، جلد نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کے ق لیگی ارکان اور پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے دیگر ارکان نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اراکین جلد نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سے کوئی اختلافات نہیں، تاہم صوبے کے مفاد میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہیٰ ہمارے محترم ہیں اور ان کا احترام ہمیشہ دل میں رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes