کراچی (یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روزتھیٹر کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد ڈراموں ، رقص اور موسیقی کے ذریعے ملکی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔بدقسمتی سے چند سال قبل پاکستانی تھیٹر میں کچھ ایسے سکرپٹ کی انٹری ہوئی کہ فیملیز نے تھیٹر سے منہ موڑ لیا۔اس کا نتیجہ یہ ہواکہ تھیٹر کے فنکار معاشی بھنور میں پھنس کر رہ گئے۔