پی پی پی نے ہمیشہ عوامی مسائل کی سیاست ہے خورشید شاہ

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ عوامی مسائل کی سیاست ہے صوبوں کو صوبائی خودمختاری، کنٹریکٹ بیس ملازمین کو ریگولرکیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت48لاکھخاندانوں کو ماہانہ امداد دیئے گئے،مزدوروں کی ماہانہ6ہزار مقرر کی گئی تنخواہوں میں اضافہ کرکے13ہزار تک پہنچائیں۔معیشت، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جتنی ترقی پی پی پی دور حکومت میں ہوئی تھی۔ن لیگ وہ کارگردگی نہیں دیکھا سکی۔ ا ن کا کہناتھا کہ جمہوریت کا پوداشہید ذولفقارعلی بھٹو نے لگا یا تھاجس کو پی پی پی کے ورکروں اور جیلانوں نے خون دیکر بڑاکیاہے۔جمہوریت ملک کی حسن، گالم گلوچ اور ذاتیات کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،سب سیاسی جماعتیں معززلیکن عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کرملکی مفادمیں سیا ست کرنی چاہئے۔منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ نیشنل پریس کلب کے صحافیوں اور منتخب قیادت کے ساتھ بہترین روابط ہے اور آئندہ بھی یہ روابط اور تعاؤن جاری رہے گا۔صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقے کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بحیثیت پی پی پی رہنماسید خورشید شاہ کا پارلیمنٹ سمیت پورے ملک میں ایک اہم کردار ہے۔سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ پی پی پی عوام کی دکھ درد محسوس کرنے والی سیاسی و جمہوری جماعت ہے۔ سیکرٹری این پی سی نے پریس کلب کی منتحب باڈی کی طرف سے مصطفی کھوکھر کو سینیٹر منتحب ہونے پر مبادک باد دی۔مصطفی کھوکھرنے کہاکہ صحافیوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاؤن جاری رہے گا۔ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ پرانا رشتہ ہے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کو سپورٹ کیا ہے اور ملک کا حسن صرف جمہوریت وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔اور آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے سیاسی ورکروں کی ایسی تربیت کی ہے کہ وہ گالم گلوچ اور ذاتیات کی سیا ست نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پرسیاست کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme