فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں انسانیت کی فلاح وبہبودکے مختلف منصوبوں پرتیزی سے کام کررہی ہے، آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق لاثانی میڈیکل ونگ کی طرف سے پنجاب کے مختلف شہروں اوردیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپنگ تیزی سے جاری وساری ہے ،ان کیمپس میں مریضوں کے فری چیک اپ کیساتھ ساتھ ادویات بھی فری فراہم کی جارہی ہیں،کیمپس کی نگرانی ڈاکٹر عبدالرحمن نقشبندی (ایم بی بی ایس ،پلمونولوجی ،میو ہسپتال لاہور)اورڈاکٹر عبدالسلیم نقشبندی (ماہر امراض معدہ وجگر)کررہے ہیں۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روحانی تربیتی نشستوں،محافل ذکرونعت ،فری لنگر کھلانے اورانسانیت کے دکھ تکلیفوں کودورکرنے کیلئے شعوروآگاہی کی مختلف مہمات کے ذریعے مخلوق خداکی خدمت کاکام بھی تیزی سے جاری وساری ہے۔فاؤنڈیشن کے نگران عہدیداران نے ان عظیم فلاحی منصوبہ جات پر تیزی سے جاری ورکنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کابہترین ذریعہ مخلوق خداکی خدمت ہے، اولیاء اللہ (مقربین واصلین حق )کی تعلیمات پرعمل کرنااللہ ورسولﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے مترادف ہے ،اللہ تعالیٰ کاشکراداکرنے کا بہترین طریقہ ہی یہ ہے کہ سچ کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ پھیلایاجائے،ہمارے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکار مخلوق خداکے قلب وروح کو اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں سے سچاعشق ومحبت پیداکرنے میں کلیدی کرداراداکررہے ہیں،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اللہ ورسولﷺ کے ایسے محبوب اورحبیب فقیر کی نسبت ،سنگت اورصحبت پاک عطا ہونے کیساتھ ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ہوکرمخلوق خداکی خدمت کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوبوں کے صدقے ہمیں اس پر دائمی استقامت عطا فرمائے آمین۔