اوکاڑہ( یو این پی ) ڈی ایس پی سٹی نعیم شاہدنے کہا ہے کہ کسی بھی تھانہ کی کارکردگی کا اندازہ اس میں درج مقدمات اور تفتیش کو مکمل کرنے سے ہوتا ہے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرموں کے خلا ف کریک ڈاؤن لازمی طور پر کیا جائے جس طرح تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او عبداللہ علی یوسف پاشا نے کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی نعیم شاہدنے تھانہ بی ڈویژن کے وزٹ کے دوران کیا تھانہ بی ڈویژن نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 13مجرمان اشتہاریوں کوگرفتار کیا ہے جب کہ منشیات کے چار مقدمات درج کرکے 1250گرام چرس اور 51لیٹر شراب بھی برآمد کی ہے اس تھانہ میں قماری باز کی شکایات کئی بار پولیس کو وصول ہوئی ہیں جس کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کوگرفتار کرلیا گیا اور ان کے جواء کے اڈاے مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں نیشنل ایکشن پلان کو عمل کا روپ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے جو کہ نبھاتے ہوئے ایس ایچ او نے عارضی قیام گاہ کے خلاف ورزی کرنے پر تین مقدما ت درج کئے ہیں جب کہ ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر ایک مقدمہ درج ہوا ہے اس نوعیت کی کارروائیوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی لائی جا سکتی ہے اس امر سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پتنگ بازی ایک سماجی کھیل ہے لیکن کیمیکل ڈور کے استعمال کی وجہ سے گھر کا کفیل موت کی وادی میں چلا جاتا ہے او رپورا گھرانہ لاوارث ہوجاتا ہے اس حوالہ سے ایس ایچ او نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے 19مقدمات درج کئے ہیں میں دیگر ایس ایچ او کو کہنا چاہوں گا کہ وہ ایس ایچ او بی ڈویژن کی طرح اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تا کہ ہم شہریوں کوایک پر امن معاشرہ دینے میں اپنا بھر پور حصہ اور ذمہ داری ادا کر سکیں ۔