وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں نواز شریف کو بچانے کیلئے ہاتھ باندھے ہونگے عمران خان

Published on March 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی چپ نہ رہے اور صاف صاف کہہ دیا کہ لازمی بات ہے وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں نواز شریف کو بچانے کیلئے ہاتھ باندھے ہونگے۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس سے میٹنگ کی، انہیں کون سی چیز ڈسکس کرنا تھی، انہیں اب کون سی اصلاحات یاد آگئیں، مجھے کوئی شک نہیں کہ انہوں نے ہاتھ باندھے ہوں گے کہ نوازشریف کو بچاو¿، این آراو دو کسی طرح بچاو¿، اس وزیراعظم کا ایک مقصد ہے کہ نوازشریف کا پیسہ بچاو¿، شاید نوازشریف انہیں اسی لیے لائے ہیں۔بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ آنے پر خوشی ہے، جب بھی بلوچستان آیا یہاں کے لوگوں میں احساس محرومی دیکھا، اس لیے جن لوگوں نے بھی چیئرمین سینیٹ کے لیے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے کہا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آنے سے کیا فرق پڑے گا، میں نے کہا کہ انہیں چلنے دیں پھر پتا چلے گاکہ اس کے اثرات کیا ہوتے ہیںایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن یہی سمجھا ہوں کہ وہ پاکستان کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور شریف ڈکٹرائن میں دھاندلی کرکے پاور میں آو¿، بڑے میگا پراجیکٹس بناو¿، پیسہ باہر بھیجو اور بچوں کے نام کردو، کوئی پکڑے تو کہو جمہوریت خطرے میں ہے، یہ ہے شریف ڈاکٹرائن۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy