کراچی میں ٹی 20 سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات مکمل

Published on March 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

کراچی(یواین پی) وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ بریگیڈئیر شاہد اور پولیس حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ جبکہ پی ایس ایل جیسی سیکورٹی دی جائے گی، کرکٹ لورز کو پارکنگ ایریا سے شٹل بس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا جائے گا، گیٹ سات بجے بند ہو گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں ٹی 20 سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں کوشش ہے انتظامات میں کوئی کمی نہ رہے۔رینجرز کے بریگیڈئیر شاہد کا کہنا تھا کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے پی ایس ایل جیسا سیکورٹی ماڈل ہو گا، پارکنگ ایریاز سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلے گی، مہمان ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے دو بجے نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکیں بلاک کر دی جائیں گی۔ رینجرز اور پولیس حکام نے اپیل کی کہ خواتین صرف چھوٹے ہینڈ بیگ اور ضرورت کی اشیاء ہی ساتھ لائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy