لاہور(یواین پی ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان82 ویں سالگرہ آج یکم اپریل بروز اتوار کو منائیں گے وہ یکم اپریل 1936کو بھوپال میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں لاہورسمیت ملک بھر میں ان کے مداح سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں ان کی ملک کے لئے گرانقدرخدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیز پاکستان کو دنیا بھر میں ناقبل تسخیر بنادیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا حکومت پاکستان نے انہیں دو مرتبہ نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا ۔