لاہور (یو این پی) ببو برال کی بیٹی کی شادی میں ماہ نور کی خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق ماضی کے نامور اسٹیج اداکار ببو برال کی چھوٹی صاحبزادی اور اداکارہ تعبیر برال کی بہن مریم ایوب اختر کی رسم حنا اقبال ٹاون لاہورمیں سجائی گئی، جس میں فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کی ادا کارہ ماہ نور سمیت شوبز انڈسٹری کے نامور چمکتے دمکتے ستاروں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقعہ پر شوبز ستاروں نے مختلف گیتوں پر خوب ہلہ گلہ بھی کیا اور ببو برال کی چھوٹی صاحبزادی کے لئے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ مریم ایوب اختر کی شادی اسٹیج اداکار ساقی خان کے ساتھ طے پائی گئی۔