کابل (یواین پی) افغانستان میں پارلیمانی اور ضلعی کونسلز کے طویل عرصے سے نہ ہونے والے انتخابات تمام تر سکیورٹی مسائل کے باوجود رواں سال کرائے جانے کی امید پیدا ہوگئی ہے، افغان الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔افغانستان میں گزشتہ 3 سال سے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ بار بار تبدیل ہورہی ہے اور ووٹر رجسٹریشن سمیت سکیورٹی مسائل کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوپارہا ہے تاہم آج (اتوار کو) افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن نے رواں سال 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں اگلے سال انتہائی اہم صدارتی انتخاب کا بھی انعقاد ہونا ہے لیکن اس سے پہلے ووٹر رجسٹریشن کا معاملہ جوں کا توں ہے