مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی خون آشام کاروائیاں، 17 نوجوان شہید اور 100 زخمی کردئے گئے

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

سری نگر (یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے اپنی خون آشام کاروائیوں میں 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ان نوجوانوں کو اسلام آباد اور شوپیاں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں شہید کیا گیا، قابض فوج نے مظاہروں اور مزاحمت کے دوران گولیوں، پیلٹ، پاوا اور دیگر ہتھیاروں سے 100 سے زائد افراد کو زخمی بھی کردیا۔پیلٹ لگنے سے ۰۵ سے زائد نوجوانوں کی آنکھیں ضائع یا متاثر ہوگئی ہیں۔قابض فورسز اور پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 12 مجاہدین اور دو سویلین ہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے ان خون آشام کاروائیوں کے بعد پورے کشمیر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جنھیں روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ حریت پسند قیادت کو ھگروں اور تھانوں میں قید کرلیا ہے۔مظاہروں کے خوف سے انٹرنیٹ، موبائل فون اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کے قتل پر حریت قیادت نے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ کشمیر یونیورسٹی کے طالبعلموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائیگا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر کب تک اپنا پیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کو چن چن کر مارا جائے گا اور دنیا خاموشی سے دیکھتے رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes