دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

کراچی (یو این پی) دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 206رنز کا ہدف دیا ،جس کے تعاقب میں کالی آندھی 123رنز پر ہی تھم گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چیڈوک والٹن 40،دنیش رام دین21،کیمون پال 17،جیسن محمد 15رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ تو گیارہ کے مجموعے پر گری، فخر زمان چھ رنز بنا کر میدان بدر ہوئے، پھر بابر اعظم اور حسین طلعت نے ذمہ داری دکھائی، دونوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کیں۔

ایک سو تیس رنز پر دوسری وکٹ کا نقصان ہوا۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں ٹوٹل میں ایک سو انیس رنز کا تگڑا اضافہ ہوا۔ شاندار ففٹی سے کیرئر کے دوسرے ہی میچ کو یادگار بنانے والے حسین طلعت تریسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ سے پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بھی پرفارم کیا جس نے شائقین کو مزید پُرجوش کردیا ۔


پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes