تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں وائٹ واش کردیا

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 685)      No Comments

کراچی ( یو این پی )تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیاہے جس کے بعد اب پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پکی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 154 رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 16.5اوورز میں عبور کر لیا جس میں بابراعظم انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے ساتھ میدان میں آنے والے فخر زمان 40 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔نوجوان کھلاڑی حسین طلعت 31 اور آصف علی 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان جیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں فلیچر52رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ رام دین 42 رنز کے ساتھ دوسرے اور سیمولز 31 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے والٹن کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔میک کارتھی 5 اور پوویل 2 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ، عثمان خان ،محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ میچ میں ڈیبو کرنے والے شاہین آفریدی کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ٹاس کے وقتل کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے تاہم اب کوشش ہو گی کہ مخالف ٹیم کو کم سکور پر روک لیں اور ہدف کو حاصل کریں ، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے کیونکہ باولر اور بیٹسمین پورے ہیں۔دوسری جانب جیسن کا کہناتھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ بڑاہدف دیں تاکہ اس کا دفاع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر کھیلنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔سرفراز احمد کا کہناتھا کہ آج کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں جس کے مطابق محمد عامر اور حسن علی کو ریسٹ دیا گیاہے اور ان کی جگہ عثمان خان شنواری اور شاہین آفریدی کو ڈیبو میچ کیلئے شامل کیا گیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور آج کا میچ جیتنا بھی پاکستانی ٹیم کیلئے ضروری ہے اور اگر آج کا میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھ میں چلا جاتاہے تو پاکستان پہلے سے دوسرے نمبر پر آ جائے گی جبکہ پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کی ٹیم پہنچ جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy