اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے نواز شریف نے کہا کہ لوگ فیصلوں کا انتظارکر رہے ہیں اورچیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کر رہے ہیں۔ نیب ریفرنس کی سماعت سے قبل نوازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکو دوران کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں ہونےوالی تبدیلیاں مشکوک ہیں، چیئرمین سینیٹ ایک مشکوک شخص کوبنادیاگیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اندرکی کہانی نہیں جانتالیکن زرداری جوکام کررہے ہیں وہ شرمناک ہے۔ عمران خان بتائیں کیاانکے لوگوں نے ڈپٹی چیئرمین کیلیے تیرکے نشان پرمہرنہیں لگائی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے ا لتواکی گنجائش نہیں،کوئی نظریہ ضرورت قبول نہیں کیاجائےگا۔ملک انگریزوں سے آزاد کرا کے مارشل لاﺅں میں قید کروا دیا گیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ لوگ فیصلوں کا انتظارکر رہے ہیں اورچیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے بار ے میں کوئی بات نہیں ہوئی،ہوئی توآگاہ کروں گا۔پچھلے پانچ سالوں کے دوران ہزار وں میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی دورانیہ کے بڑھنے پر حکومت سے بات کروں گا۔کس کمپنی کے واجبات ادا کرنے ہیں یا لوڈ شیڈنگ کی کیا وجہ ہے ،یہ بھی معلوم کروں گا۔انہوں نے کہا کے جب تک وہ وزیراعظم تھے لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔ڈاکٹرزنے کہاتھامشاورت کیلیے میرااہلیہ کے پاس ہوناضروری ہے۔مجھے بیماراہلیہ کی عیادت کیلیے جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔