اقوام متحدہ ، او آئی سی کا نہتے کشمیر ی مسمانوں کے قتل عام پر تحقیقات کا مطالبہ

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس نے کشمیریوں کی شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے کرداراداکر نے پر زور دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے قوانین کے تحت فریقین شہریوں کی حفاظت کی ذمے دار ہیں، شہری چاہے غزہ، مقبوضہ کشمیر یا یمن کے ہوں، ان کا ہر حال میں تحفظ ہونا چاہیے کیونکہ یہ بنیادی اصول ہے۔
دوسری جانب او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے کرداراداکر نے پر زور دیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کیلئے کمیشن کو بھارت تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme