ممکن ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز پرپابندی لگا دیں ،چیف جسٹس کے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس میں ریمارکس

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز پرپابندی لگا دیں ،قوم کا پیسہ ووٹ مانگنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو اشتہارات جاری کرنے سے نہیں روک رہے ،ٹیکس کے پیسے پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ تصاویر کیساتھ اشتہار دینا مناسب نہیں،سرکار اپنی کارکردگی سے عوام کو ضرور آگاہ کرے ،اشتہارات پر اپنی تصاویر نہیں لگانی چاہئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سرکاری وکیل نیئر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 3 ماہ میں 89 کروڑ کے اشتہاردیئے،9 اشتہارات ایسے ہیں جن تصاویر موجودتھی۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے 90 کروڑ کے اشتہار جاری کر دیئے؟،اشتہارات پر تصویریں کن لوگوں کی ہیں ؟۔
چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہار لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا بھی ہے ،کیاملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے ؟۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ لوڈشیڈنگ میں کچھ کمی آئی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تصویروں کے ساتھ اپنی تشہیرکرنا مناسب نہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ عوامی پیسہ ہے،قومی پیسوں سے خودنمائی نہیں ہونی چاہئے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تشہیر پالیسی یا نعروں کی نہیں ہونی چاہئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے انتخابات سے قبل ترقیاتی فنڈز پرپابندی لگا دیں ،قوم کا پیسہ ووٹ مانگنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو اشتہارات جاری کرنے سے نہیں روک رہے ،ٹیکس کے پیسے پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں نے کہا کہ تصاویر کیساتھ اشتہار دینا مناسب نہیں،سرکار اپنی کارکردگی سے عوام کو ضرور آگاہ کرے ،اشتہارات پر اپنی تصاویر نہیں لگانی چاہئے ،یہ قوم کا پیسہ ہے قوم کے پاس رہنا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme