عبدالحکیم(یو این پی)بھارت کشمیریوں سے حق خود ارادیت چھیننے کے لئے ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اسے اس کی زبان میں جواب دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار سیال ایسوسی ایشن و مسلم لیگ (ن) کسان ونگ عبدالحکیم کے سیکرٹری جنرل محمد یاسین سیال نے کشمیر میں بھارت کی موجودہ جارحیت کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری شہ رگ کو زخمی کر کے ہماری غیرت ایمانی کو للکارا ہے کشمیری قوم پر انسانیت سوز مظالم پر سلامتی کونسل اور قیام امن کی دعویدار تنظیموں کی خا موشی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے مودی سرکار کی بربریت کے خلاف ہمیں اپنی واضع اور منظم پالیسی کا اعلان کر کے اپنے مسلم کشمیری بھائیوں کی حمایت کا فیصلہ کرنا ہے اس موقع پر انجمن سلطانیہ کے صدر ظفر اقبال شاہین،کمبوہ اتحاد کے صدر اور پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق کمبوہ،سابق ممبر بلدیہ محمد ظفر چرھرڑ،چوہدری محمد فاروقاور سٹی پریس کلب کے صدر محمد یوسف ڈوگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں 6مارچ بروز جمعہالمبارک کشمیریوں سے اظہار ہمدردی اور بھارت کی غنڈہ گردی کے خلاف پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا