لندن فلیٹس: شریف خاندان کے خلاف نیب کو مصدقہ ثبوت مل گئے

Published on April 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نیب نے شریف خاندان کی بیرون ملک جائیداد کے بارے میں مصدقہ ثبوت حاصل کر لئے۔ یہ ثبوت لندن فلیٹس سے متعلق ہیں جس کی تصدیق شدہ کاپیاں نیب کو موصول ہوگئی ہیں۔یہ دستاویزات برطانیہ کے کمپنیز ڈیپارٹمنٹ سے بھاری معاوضے کے عوض حاصل کی گئیں، جس میں جائیداد کی ملکیت، انکم ٹیکس کی ادائیگی اور شریف خاندان کے نام پر جاری پانی کے بلوں کی کاپیاں شامل ہیں۔اخبار کے مطابق شریف خاندان کی طرف سے جائیداد کی معلومات خفیہ رکھنے پر برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تھا، ریکارڈ کے حصول کے لئے ڈی جی آپریشنز نیب بھی لندن میں موجود رہے، برطانوی حکومت کی طرف سے ملنے والا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme