حبیب آباد پندرہ دن سے ٹرانسفارمر خراب عوام شدید پریشان

Published on April 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 826)      No Comments

پتوکی (رشید احمد نعیم) حبیب آباد پندرہ دن سے ٹرانسفارمر خراب عوام شدید پریشان متعلقہ ایس ڈی او کا موقف دینے سے انکارعوام کا لیسکیو چیف سے فوری نوٹس کامطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نوا حی گاؤں کھریپڑشریف بجلی کی سپلائی سہجوال فیڈر سب ڈویژن چونیاں سے آتی ہے اسکا ٹرانسفارمر خراب ہوئے پندرہ روز گزر گئے ہیں مگر مجال ہے کہ واپڈہ حکام کے کانوں تک جو بھی رینگی ہواہل دہیہ کے احتجاج پر سات دن پہلے ٹرانسفارمر اتار کر واپڈہ آفس چونیاں لئے گئے ہیں مگر متعلقہ اہلکار رشوت نہ ملنے کی وجہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جب اس بابت ایس ڈی او مہر لیاقت سے رابطہ کیا گیا تو نکا کہنا تھا کہ اس کی اصل وائر غائب ہے اس میں میں کیا کر سکتا ہوں جب کے دوسری طرف طلبہ ،کسان سمیت عوام شدید کوفت میں مبتلا ہیں اہل دہیہ نے لیسکیو چیف سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog