سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے 10 سال کا آڈٹ ریکارڈطلب کر لیا ,ایم ڈی قومی ایئر لائن 12اپریل کو طلب

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے 10 سال کا آڈٹ ریکارڈطلب کر لیاہے ،ایم ڈی پی آئی اے کو 12 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میںایم ڈی پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایم ڈی پی آئی اے گزشتہ 10برس کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں،چیف جسٹس پاکستان نے ایم ڈی پی آئی اے کو12اپریل کوذاتی طورپرطلب کرلیا۔
اس کے علاوہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے معاملے پر نادراسپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں12اپریل کوسہ پہر ساڑھے 3 بجے بریفنگ دے،بریفنگ میں ہرسیاسی جماعت کے2نمائندوں کو مدعو کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی کے نامزدکردہ 6 ارکان اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کے نامزدکردہ6سینیٹرزکو مدعو کیا جائے،جبکہ کیبنٹ ڈویژن،وزارت اطلاعات کے سیکرٹریزاور قانون پارلیمانی امور،سمندرپارپاکستانیوں کے سیکرٹریزکوبریفنگ میں شرکت کی ہدایت کی گئی
اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ اورخارجہ کے سیکرٹری بھی بریفنگ میں شریک ہوں،چیف الیکشن کمشنربھی الیکشن کمیشن کی نمائندگی کریں۔
عدالت نے گزشتہ 10 سال تک عہدے پر رہنے والے سربراہان کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ،واضح رہے کہ چیف جسٹس پی آئی اے کی نجکاری پر بھی ازخودنوٹس لے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes