کراچی(یواین پی)کراچی پریس کلب سے ’’ہوٹل‘‘ فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت نے باضابطہ طورپر ہوٹل فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا تھا، اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹرخالد حسن خان، فلمسٹار میرا، شوبز اور صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے واے صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بیرون ملک ہوٹل فلم کی تشہیر کے سلسلے میں چندصحافیوں پر مبنی ایک وفد ’’ہوٹل‘‘ ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک جائے گا، جو پاکستان کی نمائندگی کرے گا ،نیز ایک نئی فلم کا عالان جلد متوقع ہے، اس پریس کانفرنس کے بعد ہوٹل ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی نئی آنے والی فلم کا نام ’’نوٹس چوہدری‘‘ ہوگا یہ معاشرتی ناہمواریوں اورعدل و انصاف کی عدم دستیابی کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کوہائی لائٹ کرے گی اورا سے مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا،فلم کا اسکرین پلے اورڈائریکشن خالد حسن خان کی ہوں گی، کاسٹنگ کے سلسلے میں نئے فنکاروں کو موقع فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میںآڈیشن شروع ہونے والے ہیں ، مشہور لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکارسلمان شاہد (ڈیڑھ عشقیہ فیم) سے اس فلم کے لیے بات چیت جاری ہے جو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، اگلے چند روزمیں ان کا کراچی آنا متوقع ہے.امید ہے کہ یہ فلم بھی اپنے اسکرپٹ و ڈائریکشن کے لحاظ سے منفرد ہوگی۔