بورے والہ ناجائز نکہ جات کے خلاف چکوک493,495۔ای بی کے زمینداروں کا احتجاج

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

بورے والہ ۔۔۔ ناجائز نکہ جات کے خلاف چکوک493,495۔ای بی کے زمینداروں کا احتجاج اعلی حکام سے ناجائز نکہ جات کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محمد مشتاق ، محمد ریاض سکنہ چک493۔ای بی نے سب ڈویزنل کینال آفیسر سب ڈویزن ڈلن بنگلہ کو درخواست گزاری تھی کہ موگہ نمبر6464/ٹی آر راجباہ 20/5,495,493,1-ایل/5-ایل منظور شدہ ہے۔ جبکہ الطاف، اقبال ، محمد اسلم، علی احمد ، غلام حیدر نے مربع نمبر20/16تا25 ناجائز موگہ جات ناجائز طور پر بنا رکھے ہیں۔ اور ٹیوب ویل کا پانی ناجائز طریقہ سے ڈالتے ہیں۔ جو کہ سب ڈویزنل کینال آ فیسر نے منظور کی۔ اور الطاف وغیرہ کو پابند کیا کہ ناجائز طور پر بنائے گئے نکہ جات بند کئے جائیں۔ لیکن انہوں نے ناجائز نکہ جات بند نہ کئے۔ بلکہ ایک درخواست ڈپٹی کلکٹر ایسٹرن بار ڈویزن پاکپٹن کو گذاری جوکہ بعد سماعت ڈپٹی کلکٹر نے سب ڈویزنل کینال آ فیسر ڈلن بنگلہ کا فیصلہ بحال رکھا۔ جس پر سب ڈویزنل کینال آ فیسر نے چٹھی نمبری 84مورخہ17-3-2018 سب ڈویزنل پولیس آ فیسر کو برائے فراہم کئے جانے امداد پولیس بابت بند کرائے جانے ناجائز نکہ جات تحریر کی۔ کل ضلعدار سب ڈویزن ڈلن بنگلہ ہمراہ پولیس تھانہ فتح شاہ موقع پر گئے۔ مربع نمبر20/16تا25 ناجائز نکہ جات موقع پر بند کروائے۔ لیکن محمد اقبال وغیرہ نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرتے ہوئے نکہ جات دوبارہ کھول لئے۔ جس وجہ سے باقی زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ 495,493۔ای بی کے زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے افسران بالا سے گذارش کی ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور ناجائز نکہ جات دوبارہ کھولنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ تاکہ باقی لوگ بھی اپنی فصل پیدا کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme