ن لیگ نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی۔سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی۔وزیراعظم شاہد خاقان

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

خاران (یواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کے مسائل کا حل نہیں،افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے افغان حکومت بیٹھے اور بات کرے۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور رہے گی ۔پاکستان میں ترقی ہوتی رہے گی،نوازشریف ترقی کادوسرا نام ہے۔ماضی میں دوسری حکومتیں رہیں لیکن کام کسی کا نظر نہیں آیا،ن لیگ کی حکومت نے ماضی کی اسکیموں کو بھی مکمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2013سے پہلے بلوچستان میں بڑے بڑے منصوبے التوا کا شکار تھے۔ترقی جھوٹے دعوو¿ں سے نہیں ہوتی،کراچی کو ایرانی سرحد سے ملانے والی شاہراہ اہم منصوبہ ہے۔آج بلوچستان میں بہترین شاہراہوں کا جال بچھایا جارہاہے۔ہمیشہ کوشش کی ترقی اس علاقے میں ہو جس کو اسکی ضرورت ہو،وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہوگا۔امن کیلیے فوج نے بھرپورکوششیں کیں،قربانیاں دیں،آج ملک میں امن ہے۔پاک فوج نے پوری جرات سے دہشت گردی کو ختم کیا۔امن کی ضرورت تھی،کوشش کی گئی،سیاست پسند لوگوں کو اکٹھا کیا۔
خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع کو ایل پی جی فراہم کرینگے،یہ بلوچستان کے لوگوں کا حق ہے۔وفاقی حکومت بلوچستان میں اسٹیڈیم کیلیے رقم فراہم کرے گی۔وسائل کے بغیر ترقی ممکن نہیں،وسائل کیلیے ٹیکس اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ن لیگ کی حکومت نے ٹیکس شرح کو آدھے سے بھی کم کردیا ہے ،ٹیکس شرح کم کی تاکہ لوگ انکم ٹیکس اداکریں۔تنقید کرنےوالے بتائیں وہ ٹیکس دیتے ہیں یا نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنگ افغانستان کے مسائل کا حل نہیں،افغانستان کے مسئلے کے حل کیلیے افغان حکومت بیٹھے اور بات کرے۔دوسری طرف گالیوں کی سیاست ہے،فیصلہ آپ نے کرناہے کس کاساتھ دینگے۔جولائی میں گالیوں کی سیاست دم توڑ جائے گی،جولائی میں عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔ن لیگ نے ہمیشہ اصولوں اور خدمت کی سیاست کی۔سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes