لاہور(یواین پی)کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا ہے کہ محفوظ اور مضبوط پاکستان میں ہی ہماری تعمیر و ترقی ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے عزائم میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ہمیں بطورِ قوم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئے۔ایم اے تبسم نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی دلی خواہش ہے،وہ جب پاکستان میں عدم استحکام دیکھتے ہیں توان کا دل خون کے آنسو روتا ہے ،پاکستان کی نظریاتی شناخت کے تحفظ کیلئے جدو جہد کو مضبوط مربوط اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ سیاست میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور انتہاپسندی کے واقعات پوری قوم کے لئے باعث شرمندگی ہیں ،ہم اس طرح کے واقعات کو مسترد کرتے ہیں۔